Live Updates

چیف الیکشن کمشنر کو چاہیے کہ وہ اپنے نامہ اعمال میں نیک نامی کی کوئی نشانی تو اپنے پاس رکھیں،سید اعجاز حسین بخاری

×ایسے بیانات کے پارٹی کو ڈس کوالیفائیڈ کر دیا جائے موجودہ حکومت کیلئے بہتر اور آسان طریقہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے لیڈروں، ورکروں، عہدیداروں کو اٹھا کر سمندر میں پھینک آئیں ، ہمیشہ کیلئے کرپشن کا راستہ صاف ہو جائے گا ،ممبر صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی

جمعہ 8 اگست 2025 19:50

,اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء) ممبر صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی سید اعجاز حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو چاہیے کہ وہ اپنے نامہ اعمال میں نیک نامی کی کوئی نشانی تو اپنے پاس رکھیں ایسے بیانات کے پارٹی کو ڈس کوالیفائیڈ کر دیا جائے موجودہ حکومت کیلئے بہتر اور آسان طریقہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے لیڈروں، ورکروں، عہدیداروں کو اٹھا کر سمندر میں پھینک آئیں ، ہمیشہ کیلئے کرپشن کا راستہ صاف ہو جائے گا عوام کی معاشی بد حالی کی ذمہ دار یہ گٹھ جوڑ حکومت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، سید اعجاز بخاری نے کہا کہ الیکشن میں ہارے ہوئے سیاستدان وزیر بنے بیٹھے ہیں ، مسلم لیگ (ن ) والے بہت سے ایسے کام آسانی سے کر سکتے ہیں ان کے پس پشت بہت بڑی طاقت ہے لیکن یہ بات بھی اٹل ہے کہ طاقت یا ظلم سے حق بات یا حقائق کو نہیں دبایا جا سکتا ، ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ 5 اگست کو بھی پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھروں کے باہر پولیس موجود رہی اب جبکہ 14اگست کو ہم آزادی نہیں منا سکتے کیونکہ حکومت نے پھر پہرے لگا کر اپنی جیت ثابت کر نی ہے ، میڈیا کے توسط سے اپنے ملک خداداد کے عوام اپنی پارٹی، عہدیداران، ورکرز اور لیڈروں کو دل کی گہرائی سے آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ ہمارا ملک اللہ کی حفاظت میں رہے اور ملک میں رہنے والے افراد کی مشکلات آسان ہوں سید اعجاز حسین بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت بس اپنی کارکردگی کے چرچے اربوں روپے کے اشتہارات دے کر یہ ثابت کرنا چاہتی ہے کہ ان کے دور حکومت میں بہت ترقی ہو رہی ہے،جبکہ عوام نہ تو بیوقوف ہیں اور نہ ہی لا علم ہیں جو مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں آخری سوال کے جواب میں ، بذریعہ روڈ وہ زائرین جو چہلم میں حضرت امام حسین کے سلسلے میں جانا چاہتے تھے اور اپنے امام کو پرسہ دینے کیلئے سال بھر سے اپنا پیٹ کاٹ کر جمع پونجی اکٹھی کرتے رہے آخری ایام میں ان کے سفر کرنے پر پابندی عائد کی اس سٹیج پر آ کر حکومت کیلئے بہت بڑی دعوت ہے اعجاز بخاری نے آخر میں میڈیا کا بہت شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میری آواز کو ہمیشہ اپنے اخباروں کا حصہ بنایا۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات