کوئٹہ ، شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق، ساس زخمی

جمعہ 8 اگست 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)کوئٹہ میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق، ساس زخمی ہوگئی۔ فائرنگ کے بعد ملزم نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے غوث آباد کے میں شوہر کی سسرال میں فائرنگ سے بیوی جاں بحق جبکہ ساس زخمی ہوگئی، فائرنگ واقع کے بعد ملزم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواپد اکھٹے کئے اور زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس کے ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقع گھریلو جاچاقی کی بنا پر پیش آیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔