پی ایچ اے کے 27ویں بورڈ آف ڈائریکٹرزکا اجلاس،اہم فیصلوں کی منظوری

جمعہ 8 اگست 2025 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کا 27واں بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس چیئرمین غزالی سلیم بٹ اور ڈائریکٹر جنرل منصور احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں 26ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی اور اسپورٹس و مکینیکل/الیکٹریکل سپروائزرز کے سروس ریگولیشنز میں ترامیم پر غور کیا گیا۔ترجمان کے مطابق بورڈ نے ایڈیشنل ڈی جی ریسورس اور ڈائریکٹر ریسورس و آڈٹ کے عہدے قائم کرنے کی منظوری دی، قانونی کارکردگی جانچ کمیٹی کے قیام کے ساتھ محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کے ساتھ اسٹاف میڈیکل کور کے لیے ایم او یو پر اتفاق کیا گیا۔

معاہدے کے تحت پی ایچ اے اسپتالوں کے گرین ایریاز کی دیکھ بھال کرے گی جبکہ اسپتال پی ایچ اے ملازمین کو رعایتی اور معیاری طبی سہولیات فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میںمالی اور ریگولیٹری اقدامات میں ہائوسنگ سوسائٹیز کے این او سی کی فیس 50 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے، ہائوسنگ سوسائٹیز کو نئے گھروں میں 10 مرلہ میں2پودے جبکہ 1کنال میں 4 پودوں لگانے کی پابندی اور ایل ڈی اے طرز پر میڈیکل سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن پالیسی بھی منظور کی گئی۔

اسی طرح2025-26 کے آئوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ ریٹس کی منظوری دی گئی، اسٹیٹک ایڈز پر 10 فیصد اضافہ جبکہ ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل ایڈز کے ریٹس میں کمی کی گئی۔انٹری/ایگزٹ پیسج ڈویلپمنٹ ریٹس میں کمی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، کھیلوں کے فروغ کے لیے 5 گرائونڈز پی سی بی کے پاس رہیں گے، باقی 16 گرانڈز نیلام کرنے کی تجویز دی گئی۔ ہائیڈرو سیڈر ملچنگ مشین کی خریداری، پارک بکنگ ریٹس میں 10 فیصد اضافہ اور اڈاپٹ اے پارک سی ایس آر پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں لیز پالیسی کی مدت 10+10 سال کرنے اور ریگولر و کنٹریکٹ ملازمین کو ہر ماہ یکم تاریخ تک تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔