امریکی صدر 15 اگست کو اپنے روسی ہم منصب سے الاسکا میں ملاقات کر یں گے

ہفتہ 9 اگست 2025 10:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 15 اگست کو روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے الاسکا میں ملاقات کر یں گے ۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ15 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے الاسکا میں ملاقات کر یں گے تاکہ روس۔

(جاری ہے)

یوکرین جنگ کو ختم کرنے پر بات چیت کی جا سکے۔ یہ ملاقات 2021 کے بعدہونے والے پہلے امریکا روس سربراہی اجلاس میں ہوگی، اس سے قبل سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے جنیوا میں روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی تھی۔یہ پیش رفت صدر ٹرمپ کی جنگ ختم کرنے کی کوششوں میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب کریملن نے ابھی تک اس ملاقات کی تصدیق نہیں کی ۔