سرگودھا پولیس کی کارروائی،15 ملزمان گرفتار

ہفتہ 9 اگست 2025 13:41

سرگودھا پولیس کی کارروائی،15 ملزمان گرفتار
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) سرگودھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ میلہ پولیس نے عامر سے شراب 100 لیٹر،چالوبھٹی، تھانہ اربن ایریا پولیس نے انصر سے آئس 100 گرام،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے فدا سے چرس 250 گرام،تھانہ کینٹ پولیس نے عباس سے شراب 30 لیٹر،تھانہ سلانوالی پولیس نے شاہد سے شراب 30 لیٹر، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے ندیم سے کلاشنکوف، تھانہ کڑانہ پولیس نے عون سے بندوق 12بور، کامران سے پستول 30بور، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے عرفان سے بندوق 12بور، صفدر سے پستول30بور، تھانہ پھلروان پولیس نے اکرام سے کلاشنکوف، تھانہ صدر پولیس نے عامر سے پستول30بور، ابوبکر سے پستول30بور، علی سے پستول30بور اور تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے شہباز سے پستول30بور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں، ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :