صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تھر کول بلاک ون اور بلاک ٹو کا دورہ کیا

ہفتہ 9 اگست 2025 14:55

صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تھر کول بلاک ون اور بلاک ..
تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تھر کول بلاک ون اور بلاک ٹو کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے دورے کے دوران پاور پلانٹس اور کول مائننگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر تھر کول انتظامیہ نے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ملک کی انرجی سیکیورٹی اور جامع ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کہاکہ جلد تھرکول پر کول گیسیفکیشن شروع کرکے فرٹیلائزرز کے پلانٹ لگائے جائیں گے۔سندھ کے وزیر برائے توانائی، منصوبہ بندی اور ترقی سید ناصر حسین شاہ نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی جانب سے تھر فاؤنڈیشن کے ذریعے مائننگ آپریشنز اور شمولیتی ترقی کے عزم کو سراہا۔ SECMC، پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں ایک علمبردار، حکومت سندھ، اینگرو اور دیگر ملحقہ اداروں کے درمیان ملک کی سب سے کامیاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے طور پر بڑے پیمانے پر پہچانا جاتا ہے۔