’’ایک مجھے بھی چاہیے ‘‘مریم نواز کی خاتون سے پرفیوم کی فرمائش

وزیراعلیٰ پنجاب کا خاتون کی حوصلہ افزائی کیلئے کیا گیا ٹوئٹ وائرل ہوگیا

ہفتہ 9 اگست 2025 15:26

’’ایک مجھے بھی چاہیے ‘‘مریم نواز کی خاتون سے پرفیوم کی فرمائش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا، جو دراصل انہیں ہی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پاکستانی خاتون نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے انکے نام کا پرفیوم لانچ کردیا،جس کا نام ’’ایم این‘‘ پنجاب دی دھی رکھا گیا ہے، پرفیو کی خوبصورت پیکنگ پر وزیراعلی کی تصویر بھی آویزاں ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر پرفیوم کی دھوم کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے منفرد اور حوصلہ افزا انداز نے ایک بار پھر عوام کی توجہ حاصل کرلی، جب انہوں نے خوشبو لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا۔ایک خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کیا، جو وزیراعلی پنجاب کی خدمات خاص طور پر نوجوانوں کے لیے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک منفرد کوشش تھی۔مریم نواز نے خاتون کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’I also want one pls‘‘(مجھے بھی ایک چاہیی)۔ مریم نواز کا یہ ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا، جسے صارفین نے عوام کی وزیراعلی پنجاب کے ساتھ محبت اور عقیدت کا خوبصورت اظہار قرار دیا۔