بھکر ، منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی ، 11 کلوگرام چرس برآمد ،ملزم گرفتار

ہفتہ 9 اگست 2025 14:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) بھکر پولیس نے بڑی کارروائی کرکے 11 کلوگرام چرس برآمدکرکے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن ’’منشیات سے پاک پنجاب‘‘ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے بھکر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

تھانہ کلورکوٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد طیب ولد محمد یعقوب کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 11 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔اس کامیاب کارروائی کی نگرانی ایس ڈی پی او کلورکوٹ ظفر کلیار نےکی جبکہ ایس او تھانہ کلورکوٹ سب انسپکٹر عامر شہزاد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے بھکر پولیس دن رات سرگرم عمل ہے۔ ایسے عناصر جو نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں، اُن کے لیے بھکر میں کوئی جگہ نہیں۔\378