جیکب آباد میں شوہر کے مبینہ تشدد سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کر لی

ہفتہ 9 اگست 2025 14:20

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) جیکب آباد میں شوہر کے مبینہ تشدد سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود گاؤں اوستو بھلیڈنو آباد میں شوہر کے مبینہ تشدد سے تنگ آکر خاتون ثمینہ جکھرانی نے خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی، ورثہ کے مطابق خاتون نے شوہر کی جانب سے مسلسل مارپیٹ اور ذہنی اذیت کے باعث خودکشی کی، ورثانے کہا کہ خاتون نے چند ماہ قبل فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی تھی جسے نازک حالت میں لاڑکانہ کی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ چند ماہ سے زیر علاج تھی اور آج زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :