سرگودھا ،سوتیلی ماں سے جھگڑا پر چار بہنوں نے زہریلی گولیاں کھا لیں،حالت تشویشناک

ہفتہ 9 اگست 2025 14:51

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)سرگودھا میں سوتیلی ماں سے جھگڑا پر چار بہنوں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں جن کو فوری طبی امداد دے کر تشویشناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھلوال کے چک 7 شمالی میں سوتیلی ماں سے جھگڑا پر چار بہنوں 13سالہ مصباح، 14سالہ بشریٰ،16سالہ نایاب،18سالہ علشبہ نے مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں، جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال میں فوری طبی امداد دے کر تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :