این اے 129 ضمنی الیکشن، حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل

ہفتہ 9 اگست 2025 15:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہور کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا۔حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ان کے وکیل ابوذر سلمان نے مکمل کرائی۔اس حوالے سے ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ ہم نے مختلف محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے اس کے بعد فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

سوئی گیس، ایف آئی اے، نیب اور دیگر محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے۔ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ ڈیٹا آنے کے بعد کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق حتمی فیصلہ کروں گا، ابھی حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی مشروط طور پر منظور کر رہا ہوں۔یاد رہے کہ این اے 129 کے لئے امیدواروں کو 26اگست کو انتخابی نشان دیئے جائیں گے اور شیڈول کے مطابق 18ستمبر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129لاہور تھری میں پولنگ ہوگی۔این اے 129کی نشست میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔