حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے ، اسستنٹ کمشنرعارف والا

ہفتہ 9 اگست 2025 17:00

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنرعارف والا رائے فیصل عمران نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے، سرکاری ہسپتال میں عوام کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ علاج ومعالجہ کی تمام سہولیات دی جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا کے اچانک دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے عوام کی پارکنگ میں ٹھیکیدار کی من مانی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کوٹھیکیدار کو گرفتارکروادیا اور مریضوں کے لواحقین سے علاج ومعالجہ سمیت تمام سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔\378