
شہباز شریف جیسی قومی قیادت ،جنرل عاصم منیر جیسی عسکری قیادت میسر ہونا خوش قسمتی ہے ‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
ہفتہ 9 اگست 2025 17:58

(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں کہ آج سے 78 برس قبل ہمیں آزادی کا یہ دن نصیب ہوا۔
ہماری یہ آزادی ہمارے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے، زندہ قومیں اپنے یومِ آزادی کو بھرپور جذبے سے مناتی ہیں اور ہمیں بھی اس دن کو اسی ولولے کے ساتھ منانا چاہیے۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ پنجاب حکومت اس سال پورا مہینہ آزادی کا جشن منائے گے۔ اس سال 14 اگست پر ہمیں دوہری خوشی منانی ہے ظ ایک جشنِ آزادی اور دوسرا ’’معرکہ حق‘‘کی کامیابی۔ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہم نے آزادی حاصل کی اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’معرکہ حق‘‘ میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ سرکاری و عسکری قیادت ایک پیج پر ہو تو قوم بڑے سے بڑا ہدف بھی حاصل کر لیتی ہے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اس وقت ہمیں میاں شہباز شریف جیسی قومی قیادت اور جنرل عاصم منیر جیسی عسکری قیادت میسر ہے۔ اس جشن آزادی پر ہمیں اپنی دونوں قیادتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ جب جب میاں نواز شریف کو موقع ملا، انہوں نے پاکستانی عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ پاکستان میں جتنے بھی میگا پراجیکٹس پایہ تکمیل کو پہنچے، وہ انہی کی بدولت مکمل ہوئے۔عوامی مسائل پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ چینی کے بحران کا مسئلہ جلد وفاقی سطح پر حل کر دیا جائے گا۔وزیر اعظم کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ شوگر مل مالکان اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں، میاں شہباز شریف نے ماضی میں کسی کا دباؤ قبول کیا ہے نا آ ئند ہ کریں گے۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی 78 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، وزیر خزانہ پنجاب نے لائنز آف مسلم لیگ ن کے ممبران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئی ایس پی آر
-
شدید گرمی کی لہر: اس سال فرانسیسی وائن کی پیداوار کم رہے گی
-
کوئی امامہ پہنے نورانی چہرے والا شخص وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بنتا نظر آتا ہے، شیرافضل مروت کا دعویٰ
-
مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان
-
غزہ معاہدے کی حمایت کا مطلب امریکی پالیسی کی منظوری نہیں، ایران
-
جنوبی افریقہ: سیکس ورک کو قانونی قرار دیا جائے گا؟
-
افغان حکام علاقائی امن کے مفاد میں تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، بلاول بھٹوزرداری
-
پنجاب میں پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کی آمد کے شاندار معاشی ثمرات
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا انتخاب؛ سہیل آفریدی اور اپوزیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
-
جرمنی میں نسل پرستی اور تارکین وطن سے متعلق بحث پر ایک نظر
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا انتخاب؛ حکومت اور اپوزیشن امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیئے
-
پاک افغان سرحدی کشیدگی؛ 200 سے زائد مخالف سپاہی و خارجی مارے گئے‘ پاک فوج کے 23 جوان شہید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.