سکھر،آصف کالونی کے قریب روڈ سے 10 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

ہفتہ 9 اگست 2025 18:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ایدھی انفارمیشن ڈیسک سکھر کے جاری بیان کے مطابق ایدھی سینٹر سکھر کو چلڈرن اسپتال کے بیک سائیڈ آصف کالونی کے قریب روڈ سے 10 سالہ بچے بنام انصاف علی ولد اکبر علی منگھٹار سکنہ آصف کالونی سکھر کی کی تشدد ہوئی نعش برآمد ہوئی ، اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر ایدھی ایمبولنس کے زریعے مقامی اسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کی نعش پوسٹ مارٹم اور قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی ، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور علاقے میں صف ماتم بچھ گئی پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ کی انکوائری کی جارہی ہے جلد حقائق سامنے لائے جائینگے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ورثاء کے مطابق بچہ گذشتہ کئی دنوں سے پرسرار طور پر لاپتہ تھا ۔

متعلقہ عنوان :