چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

ہفتہ 9 اگست 2025 20:15

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میونسپل افسران اور دیگر ذمہ دار محکموں پولیس، واپڈا ٹریفک پولیس کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع جہلم میں منعقد ہونے والے چہلم کے جلوسوں کے لیے تمام ضروری انتظامات فوری مکمل کریں اور اس سلسلے میں لائسنس داران سے مشاورت کرکے پلان ترتیب دیا جائے ۔

اسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل افسران نے ڈپٹی کمشنر کو چہلم کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ دی جبکہ ٹریفک پلان کے حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو ٹریفک پلان پر آگاہی دی جس پر ڈی سی جہلم نے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور کسی بھی قسم کی کمی کو فوری دور کرنے کی ہدایت کی۔\378