رحیم یارخان،یوم آزادی و معرکہ حق کے سلسلہ میں کھیلوں کے مقابلوں کاانعقاد

ہفتہ 9 اگست 2025 20:18

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) ضلعی محکمہ سپورٹس کی جانب سے یوم آزادی اور معرکہ حق کی تاریخی فتح کا جشن منانے کے سلسلہ میں ترتیب دیئے گئے کھیلوں کے مقابلہ جات جاری سپورٹس جمنیزیم رحیم یار خان میں بیڈمنٹن گرلز کے مقابلہ جات کروائے گئے۔ مقابلہ جات میں ایف ایف سی گوٹھ ماچھی صادق آباد، خواجہ فرید آی ٹی یونیورسٹی اور رحیم یار خان کی ٹیمیں مد مقابل ہو ئیں، ایف ایف سی صادق آباد کی ٹیم ٹورنامنٹ کی فتح رہی۔

(جاری ہے)

اس میچ کی مہمان خصوصی محترمہ سمیعہ سلیم منیجر وومن ورکنگ ہاسٹل رحیم یار خان تھی۔ انہوں نے جیتنے والی ٹیموں میں نقد کیش انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔نیز تحصیل صادق آباد میں بھی جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں ڈسٹر کٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام والی بال گرلز اور فٹبال کے مقابلہ جات کا انعقاد کرایا گیا جبکہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول رحیم یار خان میں صادق آباد اور رحیم یار خان کی ٹیمو ں کے مابین کبڈی میچ کھیلا گیا جو کہ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد صادق آباد کی ٹیم نے جیت لیا۔\378