
اقوام متحدہ کا اسرائیل کے غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار
ہفتہ 9 اگست 2025 20:22
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کے سربراہ نے غزہ میں جاری انسانی بحران کی طرف توجہ دلائی، جہاں فلسطینی آبادی پہلے ہی شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی منصوبے سے جبری بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ، شہری ہلاکتوں اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی کا خدشہ ہے، جو پہلے سے کمزور صورتحال کو مزید خراب کر دے گا۔گوتیرس نے اپنی سابقہ اپیل کو دہراتے ہوئے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی اور تمام قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے بین الاقوامی عدالت انصاف کی 2024 کی رائے پر عمل کرے اور تمام نئی بستیوں کی تعمیر روک دے۔بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم سمیت تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اپنی غیر قانونی موجودگی ختم کرے۔ گوتیرس نے واضح کیا کہ اس قبضے کے خاتمے اور دو ریاستی حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ ہے اور اسے ایسا ہی رہنا چاہیے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے جمعہ کو غزہ پر مکمل کنٹرول کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس نے عالمی برادری میں تشویش پیدا کردی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آرمینیا آذربائیجان امن معاہدے کے تحت امریکہ کا ٹرمپ راہداری بنانے کا منصوبہ، ایران نے مخالفت کردی
-
کینیڈا کے شہر سرے میں ’خالصتان ایمبیسی‘ قائم کر دی گئی
-
برطانیہ میں قتل کیے گئے سعودی طالبعلم کی نمازِ جنازہ مسجد الحرام میں ادا
-
آذربائیجان اور آرمینیا نے امریکی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام دینے کا مطالبہ کر دیا
-
نیویارک ٹائمز اسکوائر میں فائرنگ
-
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تیز رفتار جنگلاتی آگ، آبادیوں کو انخلا کا حکم
-
غزہ پر قبضہ نہیں حماس سے آزاد کرانے جارہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم
-
فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، امریکا
-
ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرادیا
-
روسی صدر سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی، ٹرمپ
-
راہول گاندھی نے نریندر مودی کی انتخابی جیت پر سوال اٹھا دیا
-
جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی مزید ہتھیار خریدنے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.