پولیس کی کارروائی، قتل کی مقدمات میں مطلوب دوملزمان گرفتار

ہفتہ 9 اگست 2025 20:59

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2025ء)پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب دوملزمان گرفتار کرلئے۔ تھانہ صدر تاندلیانوالہ پولیس نے قتل کے دومختلف مقدمات میں بہن کا قاتل بھائی اور باپ کا قاتل بیٹا گرفتار کرلئے۔ ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ وقاص احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے قتل کا ملزم مہتاب اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزم اپنی بہن علینہ بی بی کو ورغلا کر گھر سے بذریعہ موٹر سائیکل لے گیا اور راستے میں فائر مار کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

علینہ بی بی طلاق یافتہ تھی اور آئے روز ملزم مہتاب کا اپنی بہن سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس بنا پر ملزم نے بذریعہ فائرنگ مقتولہ کو قتل کیا ایک اور کارروائی میں قتل کے ملزم افضال فرید شاہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔متوفی نشہ کا عادی تھااور نشے کی وجہ سے طیش میں آکر گھر والوں سے گالم گلوچ شروع کررہا تھا۔ملزم افضال فرید شاہ نیدوران لڑائی جھگڑا والد سے پسٹل چھین کراپنے والد پر فائرنگ کردی جس سے مقتول موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔تھانہ صدر تاندلیانوالہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے