بالاکوٹ پل سے نوجوان لڑکی نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

ہفتہ 9 اگست 2025 22:32

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) بالاکوٹ پل سے نوجوان لڑکی نے دریائے کنہار میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کو اطلاع موصول ہوتے ہی بالاکوٹ میں قائم کردہ ریسکیو پوائنٹ سے غوطہ خور ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کے احکامات پر والنٹیئر ریسکیور اور ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے فوری سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے دریا سے لڑکی کی نعش کو ریکور کرتے ہوئے اسے ریسکیو ایمبولینس کے ذریعہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :