اسسٹنٹ کمشنرسرگودھا کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

ہفتہ 9 اگست 2025 22:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرسرگودھا شیریں گل نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے گندم میں رکھیں گولیاں کھانے والی چار بہنوں کی عیادت کی اور معالج ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مریض خواتین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور موثر طبی امداد فراہم کی جائے تاکہ مریضوں کی جان بچائی جا سکے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز بھلوال کے چک 7 میں چار بہنوں نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں تھیں۔ جن میں 13 سالہ مصباح ، 14 سالہ بشری، 16 سالہ نایاب اور 18 سالہ الشبہ شامل ہیں، جنہیں ٹی ایچ کیو بھلوال سے سرگودھا شفٹ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :