فیصل آباد ،ابلتے گٹروں، گلیوں میں کھڑا گندہ پانی اور گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کے خلاف جماعت اسلامی کااحتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 9 اگست 2025 22:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2025ء) پی پی 116 کے علاقوں میں ابلتے گٹروں، گلیوں میں کھڑا گندہ پانی اور گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کے خلاف جماعت اسلامی کا امیر زون رانا طہٰ خان اورصدر سیاسی میاں اعجاز حسین کی قیادت میںاحتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین نے واسا انتظامیہ کی کارکردگی کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر واسا اقبال ٹاؤن نور الزماں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار دیگر واسا انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے۔

جماعت اسلامی اور واسا انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات ، ڈپٹی ڈائریکٹر واسا نے اپنے مکمل تعاون کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے مظاہرین کو یقین دھانی کروائی کہ چند دنوں تک علاقہ مکمل کلین ہوجائے گا۔ میاں عتیق الرحمن،میاں الطاف حسین، عمران رشید، فیصل خلجی، چوہدری جاوید اسلم ساہی، محمد اشرف رحمانی،نور حسین، طاہر انصاری، زبیر سلطانی سمیت سینکڑوں افراد نے مظاہرہ میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 116 کے عوام سیاست کی بھینٹ چڑھادئیے گئے ہیں،وزیراعلی پنجاب کے ستھرے پنجاب کے دعوے محض میڈیا کے خوبصورت اشتہارات میں نظر آئیں گے۔ زمینی حقائق اسکے برعکس ہیں جھوٹ پر کھڑی حکومتی بلڈنگ زیادہ دیر نہیں چل پائے گی۔ اقتدار میں موجود حکمران ووٹ نہ دینے کا انتقام مسائل میں مبتلاء کرکے غریب عوام سے لے رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے جیتے ہوئے ایم پی اے اور ایم این اے کہتے ہیں ہمارے پاس اختیارات نہیں لیکن ہر ماہ ماہانہ اسمبلی سے لاکھوں روپے اعزایہ سمیت مراعات حاصل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی غریب عوام کو مسائل میں تڑپتے نہیں دیکھ سکتی،عوام کا مقدمہ ہر فورم پر لڑا جائے گا ۔اداروں کو میرٹ پر کام کرنا ہوگا سیاسی مداخلت کو نظر انداز کرتے ہو? سیوریج سسٹم کو بہتر کرنا ہوگا ۔عوامی خدمت بغیر لالچ کرناہی اصل سیاست ہے، علاقے میں سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے تک رکیں گے نہیں ،پرامن مزاحمت سے غریب عوام کے حقوق کی بحالی ممکن بنائیں گے۔ بعد ازا ں مظاہرین پرامن منتشر ہوگے۔