Live Updates

عوام ہمارے لئے حقیقی معنوں میں وی آئی پی ہیں،مسائل کا حل ترجیح ہے، فضل حکیم خان

ہفتہ 9 اگست 2025 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا فوری اور مؤثر حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔عوام ہمارے لئے حقیقی معنوں میں وی آئی پی ہیں، عوامی خدمت ہی ہماری سیاست کا مقصد ہے۔ ہم عمران خان کے وژن پر جان و مال قربان کرنے کے لیے ہر دم تیار ہیں ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں اور وہ خود ہر وقت عوام کے مسائل سننے سمیت حل کرنے کے لیے موجود رہتے ہیں اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے تاکہ کسی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر فضل حکیم خان نے امانکوٹ سوات دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے دورے کے دوران عوام سے براہ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔ اس موقع پر بعض عوامی مسائل کو موقع پر حل کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کئے۔ صوبائی وزیر نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ عوام کے مسائل کا حل صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر یہ مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں گے۔

فضل حکیم خان نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں اور مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ محکمے متحرک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہی حقیقی سیاست ہے اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ فضل حکیم خان نے پی ٹی آئی کارکنان پر زور دیا کہ وہ خدمتِ خلق کے اہداف کے حصول کے لیے پرعزم رہیں اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں کیونکہ یہی راستہ حقیقی تبدیلی اور عوامی خوشحالی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو ثابت قدم رہنا ہوگا اور ہر حال میں عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :