لاڑکانہ،معرکہ حق کے سلسلے میں جوڈو کراٹے کے شاندار مقابلے

ہفتہ 9 اگست 2025 20:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ وجاہت غفور میرانی نے بتایا کہ 14 اگست معرکہ حق کے سلسلے میں سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے اسپورٹس ویک کا سلسلہ جاری ہے، جس میں لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلے ہو رہے ہیں۔14 اگست معرکہ حق کے سلسلے میں رات کو کھڑا کمپلیکس میں جوڈو کراٹے کے کھیل کا افتتاح ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ وجاہت غفور میرانی نے کیا۔

(جاری ہے)

سینئر اور جونیئر کیٹیگریز میں جوڈو کراٹے کے دلچسپ مقابلے ہوئے، جن میں ضلع لاڑکانہ کے بہترین کھلاڑیوں نے حصہ لے کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے، جو مقابلے کے ہر بہترین لمحے پر زوردار تالیاں بجاتے رہے۔اسپورٹس ویک کے دوران جوڈو کراٹے کے مقابلے کا ایک دلچسپ لمحہ یہ تھا کہ کھلاڑی تیز رفتار کِک سے ایک دوسرے کو چیلنج کر رہے تھے۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محفوظ مکانی اور دیگر افسران نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات، ٹرافیاں، میڈلز، شرٹس اور اسناد تقسیم کیں۔ آخر میں ملی نغمے، "پاکستان زندہ باد" اور "پاک آرمی زندہ باد" کے نعرے لگائے گئے۔