باغبانپورہ کے علاقہ میں مختلف واقعات کے دوران 2 بچے جاں بحق

افشاں پارک میں کرنٹ لگنے سی5سالہ بچی ،احمد ٹائون میں9سالہ بچہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

ہفتہ 9 اگست 2025 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)باغبانپورہ کے علاقہ میں مختلف واقعات کے دوران 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔افشاں پارک میں کرنٹ لگنے سے 5 سالہ نوریہ جاں بحق ہوئی، متوفیہ چیز لینے قریبی دکان پر گئی جہاں اسے فریزر سے کرنٹ لگا۔

(جاری ہے)

احمد ٹائون میں 9 سالہ فیضان لوڈر گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا،بچہ گلی میں کھیل رہا تھاجسے تیز رفتار لوڈر گاڑی نے ٹکر ماری،پولیس کارروائی کے پیش نظر دونوں میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :