اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 8 دن کے لیے بند رہے گا کی خبر غلط اور گمراہ کن ہیں، ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی

اتوار 10 اگست 2025 01:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی عارضی معطلی کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض میڈیا رپورٹس کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 8 دن کے لیے بند رہے گا کی خبر غلط اور گمراہ کن ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان نےاپنے بیان میں کہا کہ 14 اگست یومِ آزادی سے قبل ہونے والی فضائی سرگرمیوں کے باعث مخصوص دنوں اور اوقات میں صرف دو دو گھنٹے کے لیے آمد و روانگی کی پروازیں معطل رہیں گی،6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست: صبح 11:00 بجے تا دوپہر 1:00 بجے (پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم)9 اگست اور 11 سے 13 اگست: شام 8:00 بجے تا رات 10:00 بجے (پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم)ان مختصر وقفوں کے علاوہ ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے شیڈول کی تازہ ترین معلومات کے لیے اپنی ایئرلائن سے رابطہ کریں۔