شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 282 ویں عرس کی تقریبات ، صوبائی وزرا سمیت اہم شخصیات کی شرکت

اتوار 10 اگست 2025 09:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 282 ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر ملاکھڑا، سگھڑ کچھری، ادبی کانفرنس اور محفل موسیقی سمیت دیگرتقریبات جاری ہیں۔ عرس کے پہلے روز رات کو شاہ عبداللطیف آڈیٹوریم بھٹ شاہ میں محفل موسیقی کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو، وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار شاہ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے محکمہ خوراک جبار خان، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی، ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو، ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ، ایس ایس پی مٹیاری اعجاز میمن سمیت سرکاری افسران اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تین روزہ عرس کی تقریبات میں روزانہ شام کو موسیقی کی محفل منعقد ہوگی، جس میں تقریباً 300 گلوکار اور گویے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ بہترین گلوکاروں کا انتخاب کر کے عرس کے آخری روز انہیں "لطیف ایوارڈ"سے نوازا جائے گا۔ پہلے روز کی محفل میں استاد شفیع محمد فقیر، شمن علی میرالی، ماسٹر ولی احمد مغل، سانول مارول سمیت مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

متعلقہ عنوان :