نو مئی کے جلا ئوگھیرا ئوکے مزید دو مقدمات کا محفوظ کیا گیا فیصلہ (آج )سنایا جائے گا

اتوار 10 اگست 2025 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے نو مئی کے جلا ئوگھیرا ئوکے مزید دو مقدمات کا محفوظ کیا گیا فیصلہ آج ( پیر) 11 اگست کو سنایا جائے گا۔جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمات کا دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سابق وفاقی وزیر یاسمین راشد ،سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر شامل ہیں، ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں مجموعی طور پر 41 ملزمان نامزد ہیں جبکہ 15 ملزمان اشتہاری قرار دئیے جا چکے ہیں، کیس میں 6 ملزمان زیر حراست اور ایک ملزم وفات پا چکا ہے۔