پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی 10 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ( آج ) ہو گی

اتوار 10 اگست 2025 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی 10 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت آج ( پیر) کے روزہوگی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ اپیل پرسماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

درخواست میں اعجاز چوہدری نے استدعا کی ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس سزا سنائی، عدالت 10 سال کی سزا کالعدم قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دے۔

22 جولائی کو لاہور کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شیرپا ئوپل جلا ئوگھیرا ئوکیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور سرفراز چیمہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنادی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو بری کر دیا تھا۔