مظفرآباد میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق 9 زخمی

اتوار 10 اگست 2025 12:25

مظفرآباد میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق 9 زخمی
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء) مظفرآباد کے تھانہ ڈنہ کی حدود میں گزشتہ رات باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی، جبکہ حادثے میں 9 افراد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ضلع باغ کے علاقہ چمنکوٹ سے مظفرآباد کے علاقہ ڈنہ جانے والی باراتیوں کی ایک گاڑی پونیو گلی کے مقام پر گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ میں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقہ روانہ کر دی گئی ہیں۔