سرجانی ٹائون پولیس کی کارروائی،3 ملزمان گرفتار، موٹر سائیکلیں،ٹینکیاں ودیگر پارٹس برآمد

اتوار 10 اگست 2025 14:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) سرجانی ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقدی، 2موٹر سائیکلیں، 3ٹینکیاں، 4ٹائر، 3سائلینسر، 3رم، 4مڈگارڈ ،موٹر سائیکلوں کے پارٹس سمیت دیگر سامان برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں جنید ولد رئیس خان، محمد عارف ولد محمد اقبال اور راحیل ولد عارف شامل ہیں۔ ملزمان خان بروہی گوٹھ کچی آبادی کے قریب ایک مکان میں موٹر سائیکل کے پارٹس کھول رہے تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر ملزمان کو مسروقہ سامان سمیت گرفتارکرلیا۔پولیس نے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :