
ایچ بی ایلHBLمائیکروفنانس بینک اور سپارکو کے درمیان پاکستان کی پہلی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی پر مبنی زرعی فنانسنگ کیلئے شراکت داری
اتوار 10 اگست 2025 15:00
(جاری ہے)
محفوظ اے پی آئی اور ڈیش بورڈ انٹرفیس سے HBL MfB قرض دینے کے فیصلہ کے طریقہ کار میں میں اس اعدادوشمار کو شامل کرے گا جس سے کھیتوں میں جاکر دستی تصدیق کرنے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے HBL MfB کے صدر اور سی ای او عامر خان نے کہا کہ ہمیں اس بات کی انتہائی خوشی ہے کہ ہم پاکستان کے پہلے مائیکروفنانس بینک ہیں جو جدید ڈیٹا پر مشتمل زرعی فنانسنگ کیلئے سپارکوکے ساتھ اشتراک کرر ہے ہیں جس کے تحت زرعی قرضوں میں سیٹلائٹ پر مبنی تجزیات کو شامل کیا جائے گا، پاکستان کے بڑے مائیکروفنانس بینک کی حیثیت سے HBL MfB اس قسم کی جدیدٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لیے مکمل طورپر تیار ہے جو اپنے صارفین اور مائیکروفنانس شعبے دونوں کے لیے سود مند ہو، یہ شراکت داری ہمارے اس وژن سے ہم آہنگ ہے جس کے تحت ہم اپنے صارفین کی زندگی کے معیار کو جدید مالیاتی حل کے ذریعے بہتر بنانا چاہتے ہیں، ہم سپارکو کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے ساتھ شراکت داری کی، ہم مل کر پاکستان میں زرعی قرضوں کے لیے زیادہ سمارٹ ڈیٹا پر مبنی مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس موقع پر سپارکو کے ممبر ( ایس اے آر) ظفر اقبال نے کہا کہ سپارکو کو قومی ترقی کیلئے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے استعمال میں قائدانہ کردارادا کرنے پر فخر ہے، HBL مائیکروفنانس بینک کے ساتھ اشتراک ہمارے لئے فخریہ لمحہ ہے کیونکہ ہم پہلی بار مالیاتی شعبہ میں اپنے ایگری کلچر جیوگرافک انفارمیشن سسٹم کو شامل کرنے جارہے ہیں، ہمیں اعتماد ہے کہ ہمارے تجزیات اور بصیرت سے نہ صرف قرض دینے کے طریقوں کو تقویت ملے گی بلکہ زرعی شعبہ کی ترقی اور دیہی علاقوں کی فلاح وبہبود میں نمایاں کردار ادا ہوگا۔دونوں اداروں کے درمیان شراکت داری کے اگلے مرحلے میں قرض کی فراہمی کے بعد سیٹلائٹ سے کھیتوں کی نگرانی شامل ہوگی جس سے بینک فصل کے حوالے سے سرگرمیوں کو ٹریک کرسکے گا اور کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں پیشگی الرٹس جاری کرسکے گا جس سے رسک مینجمنٹ اور قرضوں کی فراہمی میں شفافیت کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ یہ شراکت داری پاکستان میں مائیکروفنانس اداروں کے زرعی قرض دینے کے طریقہ کار کو نئی سمت دینے کے لیے تیار ہے جو HBL MfB کو اسپیس ٹیکنالوجی کے بھرپور استفادہ سے زرعی قرضہ جات کے شعبے میں لیڈر بنائے گی ۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.