اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا اسمبلی کے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ

اتوار 10 اگست 2025 16:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے آؤٹر گیٹ، استقبالیہ اور اہم داخلی و خارجی پوائنٹس کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمانوں اور اراکین اسمبلی کے داخلے کے راستوں، سیکیورٹی پروٹوکول اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سپیکر نے عملے کی پیشہ ورانہ تربیت، جدید سیکیورٹی ٹیکنالوجی کے استعمال اور اداروں کے مابین قریبی رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے انتظامات مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :