Live Updates

گوجرانوالہ،بیوی اور بیٹے کے ہمراہ چوری کی وارداتیں کرنے والا ملزم ان دونوں سمیت گرفتار

اتوار 10 اگست 2025 17:50

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) ایس ایس پی آپریشنز رضوان طارق نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ انہی احکامات کے پیش نظر ایس پی سول لائن عمران خان کی زیرقیادت ، ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن محمود الحسن کی زیرنگرانی ، ایس ایچ او تھانہ جناح روڈ انسپکٹر ابوبکر گورائیہ ، اے ایس آئی دلشاد، ہیڈ کانسٹیبل غلام مصطفی اور کانسٹیبل محمد شاہد نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوکانوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ مال مالیتی بیس لاکھ روپے بھی برآمد کرلیا۔

چوری شدہ مال میں ایک لاہوری کولر، ایک عدد واٹر ڈسپنسر، ایک عدد پنکھا 12وولٹ ، ایک عدد جنریٹر، چار عدد پرنٹر ، دو عدد کمپیوٹر سیٹ، چھ عدد LCDs، تین عدد بیٹریاں ، تین عدد ڈیجیٹل کیمرے اور نقدی ایک لاکھ چالیس ہزار روپے شامل ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں محمد بوٹا، محمد سفیان اور صغراں بی بی زوجہ محمد بوٹا شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ ملزم بوٹا دن کے وقت علاقہ میں گھوم پھر کر دکانوں کی ریکی کرتا اور رات کے وقت اپنے بیٹے سفیان اور اپنی بیوی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر لوہے کے راڈ کے ساتھ دوکانوں کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوتے اور خاتون کو ہمراہ لے کر سامان کو منتقل کرتے۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ڈکیت اور موٹرسائیکل چور معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔ایس ایس پی آپریشنز نے ایس ایچ او تھانہ جناح روڈ انسپکٹر ابوبکر گورائیہ اُنکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات