م* ڈمپرز جلانے کے معاملے پر پولیس اور ڈمپرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

گ* احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا‘ مین سپر ہائی وے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

اتوار 10 اگست 2025 18:00

7 کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء)راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثہ و ڈمپرز جلانے کے معاملے پر پولیس اور ڈمپرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور مزاکرات کامیاب ہونے کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مین سپر ہائی وے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا، ٹرانسپورٹرز کی جانب سی72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے کہ ڈمپرز جلانے والوں کے خلاف انسداد دہشت ایکٹ کے تحت مقدمات کئے جائیں، ٹرانسپورٹرزکے مطابق ڈمپرز جلانے والوں کو 72 گھنٹے میں گرفتار کیا جائے، کچھ ماہ کے دوران 33 کے قریب ڈمپرز جلائے گئے ہیں، حکومت سندھ جلائے گئی گاڑیوں کے مالکان کو معاوضہ دے۔