q2018 سے 2025 تک چار ملین ووٹرز مردہ قرار دے کر فہرست سے خارج

ظ*الیکشن کمیشن نے تصدیق اور ڈیٹا اپڈیٹ کے دوران مردہ شہریوں کے ریکارڈ حذف کیے

اتوار 10 اگست 2025 18:00

ً اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2018 سے 2025 کے دوران چار ملین سے زائد شہریوں کو مردہ قرار دے کر انتخابی فہرست سے خارج کر دیا۔

(جاری ہے)

سرکاری رپورٹس کے مطابق 2017 سے 2020 کے دوران تقریباً 1.55 ملین ووٹرز کے نام فہرست سے حذف کیے گئے، جبکہ 2022 میں دروازہ بہ دروازہ تصدیقی مہم کے دوران مزید تقریباً چار ملین مردہ شہریوں کا اندراج ختم کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس دوران غلطی سے مردہ قرار دیے گئے ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد شہریوں کو بعد ازاں دوبارہ فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ حکام نے واضح کیا کہ انتخابی فہرستوں کی شفافیت اور درستگی یقینی بنانے کے لیے ڈیٹا اپڈیٹ اور تصدیقی عمل مسلسل جاری رہے گا۔