آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل با اشتراک رنگ ادب کے زیر اہتمام ’’ شعری نشست مشاعرہ‘‘کا اہتمام

ڈسٹرکٹ سینٹرل آرٹس کونسل کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر بشیر سدوزئی ، کوارڈی نیٹر شاہد محی الدین، یوسی 8 فیصل کے چیئر مین ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر نے صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا

اتوار 10 اگست 2025 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل با اشتراک رنگ ادب کے زیر اہتمام ’’ شعری نشست مشاعرہ ‘‘ منعقد کیا گیا جس میںمیں صدر محمد احمد شاہ (ستارہ امتیاز) کی سالگرہ نہایت خوشگوار، پر وقارطریقے سے منائی گئی۔ اس موقع پرپاکستان کے کلچرل لیڈر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ(ستارہ امتیاز و ہلال امتیاز) کی صحت و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

جشن آزادی کے موقع پر شاندار مشاعرے کی اس پٴْررونق تقریب میں ریزیڈنٹ ڈائریکٹر بشیر سدوزئی نے ادارے کے حوصلہ مند اور محنتی عملے کے ساتھ شاعروں، ادیبوں اور معززین علاقہ کے ہمراہ کیک کاٹ کر صدر احمد شاہ کو دلی مبارکباد دی ۔کوارڈینیٹر ٹو صدرآرٹس کونسل شاہد محی الدین نے کہا کہ صدر آرٹس محمد احمد شاہ کی لگن اور محبت قابلِ تحسین ہے، جن کے انتھک کوششوں کی بدولت ڈسٹرکٹ سینٹرل میں آرٹس کونسل کا افتتاح ہوا3 سال پہلے ہوا اور آج بھی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں شعری نشست ، کتابوں کی تقریب رونمائی کاانعقاد جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب کا ماحول خوشیوں، محبت، مسکراہٹوں اور دٴْعاؤں سے بھرپور تھا، جس نے اس یادگار لمحے کو اور بھی خوبصورت اور دلکش بنا دیا۔ اس موقع پر جشن آزادی مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا جس نے تقریب کی رونق کو چار چاند لگا دیئے۔