
ی*قائداعظم کا تاریخی تقریر پاکستان میں اقلیتوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، وزیراعظم
× پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کے کلیدی کردار کی تحسین میں اقوام عالم کے ساتھ ہے ج* ملک میں تمام اقلیتوں کو اپنے مذہبی عبادات کی مکمل آزادی اور تحفظ حاصل ہے ،پاکستان کو اپنی اقلیتوں کے جذبہ حب الوطنی، پیشہ وارانہ محنت اور قومی ورثہ و ثقافت سے لگاؤ پر فخر ہے،عالمی دن پر پیغام
اتوار 10 اگست 2025 19:50
(جاری ہے)
پاکستان اقلیتوں کی ہر شعبہ ہائے زندگی میں انجام دی گئی ناقابل فراموش خدمات کو اپنا ملکی و قومی اثاثہ سمجھتا ہے۔ اقلیت سے تعلق رکھنے والے کئی پاکستانی سپوت ملکی دفاع میں بہادری سے اپنی جان نچھاور کر چکے ہیں ہم انکو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
پاکستان کو اپنی اقلیتوں کے جذبہ حب الوطنی، پیشہ وارانہ محنت اور قومی ورثہ و ثقافت سے لگاؤ پر فخر ہے۔ یہ امر باعث اطمینان ہیکہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ صرف آئینی ذمہ داری ہے بلکہ یہ ہمارا مذہبی فریضہ بھی ہے۔ کیوں کہ اسلام اقلیتوں کے شہری، مذہبی، سماجی حقوق کی تحفظ کی خصوصی تلقین کرتا ہے۔ علمائ اور مذہبی رہنماؤں کا مذہبی آزادی کے تحفظ، عبادت گاہوں اور اقلیتی نمائندوں کی عزت و ناموس کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ہے۔ انہی اعلی مذہبی اور آئینی اقدار کی رہنمائی میں حکومت پاکستان اقلیتوں کی سرکاری اداروں, پارلیمنٹ اور قومی دھارے میں بھرپور شمولیت کے لیے پرعزم ہی. اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کو اتحاد و یگانگت، باہمی عزت و رواداری پر عمل کرتے ہوئے اپنی قومی ذمہ داریوں کا احساس کرنے کی ضرورت ہے۔ آج کے دن تمام پاکستانی اور حکومت پاکستان بلا تفریق رنگ و نسل یک زبان ہو کر ملکی فرائض کی بااحسن ادائیگی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں.مزید قومی خبریں
-
بیوی، بچیوں اور ساس پر تیزاب پھینکنے والا شخص پنجاب پولیس کے ہاتھوں مارا گیا
-
پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
-
وزیراعظم ملائیشیاء کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ
-
غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار، ایک کروڑ روپے اور آئی فونز بطور تاوان طلب
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اور نہ آئندہ کرے گا، سیکیورٹی ذرائع
-
عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی،مریم نواز
-
کراچی: جائیداد تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ہتھوڑا مارکر قتل کردیا
-
رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار
-
پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے‘ ایازصادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.