زراعت ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،چوہدری طارق سبحانی

اتوار 10 اگست 2025 21:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن صوبائی اسمبلی وچیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی چوہدری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ زراعت ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،پاکستان میں خوراک کی خود کفالت ہمیشہ سے بڑی اہمیت کی حامل رہی ہے اس صورتحال میں زرعی شعبے کی بنیادی ذمہ داری بنتی ہے کہ ملک میں خوراک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ،کاشتکار خوشحال ہوگا تو ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہو سکے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سلطان سٹی نبی احمد فراز کی جانب سے بھونی میں کسانوں کو دھان کی فصل کےلئے مفت کھاد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سلطان سٹی نبی احمد فراز ،ملک محمد یوسف ،سابق ناظم ملک محمد رفیق نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکار ملک کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،حکومت ان کو تمام ضروی وسائل فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نبی احمد فراز نے کسانوں میں مفت کھاد تقسیم کر قابل تحسین اقدام کیا ہے، جس سے گاؤں کے کسانوں کو ریلیف ملا ہے اور کسانوں کی فصل بھی بہترپیداورا دے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نبی احمد فراز نے کہا کہ زرعت کی صنعت کو مزید بہتر بنانے کےلئے تحقیق اور کامیابیوں کے ثمرات نچلی سطح پر زمینداروں تک پہنچانا وقت کی ضرورت ہے تب ہی اصل معنوں میں ہماری زراعت ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل ہوگی۔