ہمارا پیغام واضح ہے .متحد قوم، فاتح پاکستان جب یہ قوم ایک جھنڈے تلے متحد ہوگی ، انعام الرحمن کمبوہ

اتوار 10 اگست 2025 21:40

& آسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء)مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر انعام الرحمن کمبوہ نے کہا ہے کہ ہمارا پیغام واضح ہے .متحد قوم، فاتح پاکستان جب یہ قوم ایک جھنڈے تلے متحد ہوگی تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ اسلام آباد کے عوام کو درپیش مسائل ظ پانی کی قلت، صحت کی سہولتوں کی کمی، ٹریفک کے مسائل، بے روزگاری اور نوجوانوں کے لیے مواقع کی کمی ظ ان سب کا حل ہماری سیاسی و سماجی جدوجہد میں موجود ہے۔

ہم نے صرف نعرے نہیں لگائے بلکہ عملاً فری دسترخوان، پانی کے 200 منصوبے، 14 فاطمہ الزہرہ میڈیکل کلینکس، خواتین کے لیے روزگار مراکز اور تعلیمی اقدامات سے خدمت کا عملی ثبوت دیا ہی.ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو زور پوائنٹ سے آبپارہ تک نکالے گئے بڑے آزادی کارواں کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

یہ کارواں آئی-10، آئی-8، بنی گالہ، جی-6، جی-7 اور دیگر علاقوں کے قافلوں کی شکل میں جمع ہوا اور آبپارہ پہنچ کر ایک عظیم الشان اجتماع میں تبدیل ہوگیا۔

کارواں میں شریک ہزاروں شہری قومی اور پارٹی پرچم تھامے "پاکستان زندہ باد" اور "متحد قوم فاتح پاکستان " فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔انعام الرحمن کمبوہ نے کہا کہ اس سال کا جشنِ آزادی اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ ہماری بہادر افواج نے معرکہ? حق میں شاندار کامیابی حاصل کی اور دشمن کو ہر محاذ پر پسپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو مثالی دارالحکومت بنانا ہمارا مشن ہے اور اس کے لیے ہم نے عملی منصوبہ بندی کر رکھی ہے، جس میں عوامی سہولتوں کے منصوبے، نوجوانوں کے لیے ہنر اور روزگار کے مواقع، اور عوامی مسائل کے مستقل حل شامل ہیں۔

ہفتہ کے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں دو بڑے کارواں نکالے گئے۔ پہلا کارواں جی-11 سے شروع ہو کر جی-9 مرکز پر اختتام پذیر ہوا، جس کی قیادت رانا زاہد مقبول، حافظ کلیم اللہ اور حافظ محمد نوید نے کی۔ دوسرا کارواں محمد قذافی، یاسر اعوان اور محمد علی کی قیادت میں ترلائی، ترامڑی، چھٹہ بختاور، علی پور، بہارہ کہو، کرپا، سترہ میل اور فراش ٹاؤن کے راستے سے گزرتا ہوا نکالا گیا۔

ترجمان مرکزی مسلم لیگ سردار سلیم الیاس کے مطابق، ہفتہ? آزادی کا مرکزی ایونٹ 13 اگست کی رات 8 بجے بلیو ایریا (سیور فوڈ کے قریب) میں منعقد ہوگا۔ اس ایونٹ میں ایک کلومیٹر طویل پرچم کشائی، پرچم اور بیجز کی تقسیم، آزادی مرچنڈائزنگ اسٹالز، فیس پینٹنگ، ڈاکومنٹری اسکریننگ، ملی نغموں کا مقابلہ جات ہوں گے۔ شہر کی اہم شخصیات کی خصوصی شرکت ہوگی۔ترجمان نے مزید کہا کہ 14 اگست کو ایک شاندار مشترکہ ریلی نکالی جائے گی جس میں شہریوں کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔ ان تقریبات کا مقصد نہ صرف یوم آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے بلکہ قوم میں اتحاد، حب الوطنی اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا بھی ہی.۔۔۔ ا