uطلبہ کے خواب پنجاب کے مستقبل کی دھڑکن ہیں، مریم نواز شریف

80 ہزار طلبہ کو مواقع دے کر خواب حقیقت بنائے ،وزیراعلیٰ کا ’’ہونہار اسکالرشپ‘‘ کا دوسرا مرحلہ شروع

اتوار 10 اگست 2025 21:40

۳ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کے لیے ’’ہونہار اسکالرشپ‘‘ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ طلبہ کے خواب پنجاب کے مستقبل کی دھڑکن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ’’الحمدللہ، ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو آگے بڑھنے کے پروں سے نوازا گیا ہے‘‘۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پروگرام اب تک 67 مستقبل ساز شعبوں میں مواقع فراہم کر رہا ہے تاکہ طلبہ ہنر اور صلاحیتیں حاصل کر سکیں۔مریم نواز نے کہا کہ ’’پورٹل کھل چکا ہے، یقین کے ساتھ درخواست دیں، جذبے سے پڑھائی کریں اور کبھی ہمت نہ ہاریں، آپ کی کامیابی میرا سب سے بڑا فخر ہے‘‘۔