غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں الجزیرہ کے 4 صحافی شہید ہو گئے

پیر 11 اگست 2025 11:00

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے کہا ہے کہ اس کے دو نمائندوں سمیت چار صحافی غزہ سٹی میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے، ان میں دو کیمرہ مین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے (اے ایف پی )کے مطابق غزہ سٹی کے الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر نے الجزیرہ سے وابستہ 4 صحافیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔الجزیرہ کا کہنا ہے کہ 28 سالہ صحافی انس الشریف اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ اس وقت مارے گئے جب ہسپتال کے مرکزی دروازے کے باہر صحافیوں کے لیے قائم خیمے کو نشانہ بنایا گیا۔ انس الشریف الجزیرہ عربی کے معروف نمائندے اور شمالی غزہ سے مسلسل رپورٹنگ کر رہے تھے۔