لاہور سے ملتان جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو حادثہ، 4 مسافر زخمی

حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،دوبوگیاں پٹری سے اتر گئیں،حکام محکمہ ریلوے

پیر 11 اگست 2025 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)لاہور سے ملتان جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پر حادثہ پیش آیا ہے جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے دوران ٹرین کے انجن سمیت دو بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔