یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری،(کل)13اگست کی رات 12بجے آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا

پیر 11 اگست 2025 15:28

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)فیصل آباد میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں جبکہ(کل)13اگست بروز منگل کی رات12بجے آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گانیز اس ضمن میں ملی نغموں پر مشتمل میوزیکل پروگرام بھی ترتیب دیاگیا ہے۔فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق جشن آزادی کے حوالے سے سپورٹس ایونٹس کا جامع شیڈول ترتیب دیاگیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پی ایچ اے کینال میں فلوٹس نصب کرے گی جبکہ سرکاری عمارات پر دلکش لائٹنگ کو بھی یقینی بنایاجائے گا۔نیزمین چوکس اور ٹرکس پربھی فلوٹس نصب کرانے سمیت پارکس میں کلرفل لائٹنگ کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ لوکل ہیروز کے سٹیمرزاہم عوامی مقامات پر آویزاں اورآرٹ اینڈ کرافٹ کی نمائش کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب میں کیک کٹنگ کے علاوہ بینڈز کا مظاہرہ،سکولز میں ملی نغمے،پینٹنگز کے مقابلے کراکر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب،سرکاری عمارات پر لائٹنگ اورپرچم لہرانے کیلئے انتظامات فائنل کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سکولز لیول پربھی بڑا پروگرام ترتیب دیاگیا ہے جس کے تحت قومی پرچم تھامے موٹر ریلی ہوگی،کبڈی میچ، میراتھن ریس،کرکٹ میچ بھی یوم آزادی تقریبات کے شیڈول میں شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ روڈز،گرین بیلٹس،پارکس کی صفائی اور گاڑیوں پر جھنڈے لہرائے جائیں گے۔

ہسپتالوں،جیلوں اور فلاحی اداروں کے وزٹس بھی شیڈول کاحصہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پارکس میں کھانے پینے کے سٹالزلگائے جائیں گے، وال پینٹنگ،کلچرل سائٹس کواجاگر، لوکل گلوکاروں کومدعو،پلانٹیشن اورباغ جناح فیصل آباد میں 12سی14اگست تک میوزیکل ایونٹ کے حوالے سے بھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔