ہیوسٹن میں پاکستانی خاتون پر ایک شخص کا تشدد، خاتون زخمی

ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تو اسے سنگین جرم میں ملوث ہونے کے الزام کا سامنا ہوگا،پولیس

پیر 11 اگست 2025 17:43

ہیوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)واقعہ ہیوسٹن کے جنوب مغربی علاقے ساوتھ ولکریسٹ ڈرائیو میں واقع شوگر پارک پلازہ کے سامنے پیش آیا۔سی سی ٹی وی وڈیو کے مطابق خاتون جمعہ کو سامان لیے جارہی تھیں کہ پیچھے سے آنے والے سنگدل شخص نے انہیں کنکریٹ پر دھکا دیدیا۔منہ کے بل گرنے سے خاتون کی ناک کی ہڈی فریکچر ہوگئی اور چہرے کے دیگر مقامات پر بھی شدید چوٹیں آئیں۔

(جاری ہے)

تاحال نہ تو ملزم کی شناخت کی جاسکی ہے اور نہ ہی پولیس واقعہ کی وجہ جان سکی ہے۔خاتون کے بیٹے ظہیر کا کہنا تھاکہ اسکی والدہ اسکارف پہنے ہوئے تھیں اور ممکنہ طور پر حملہ آور نے انہیں مسلمان خاتون سمجھ کر نشانہ بنایا۔متاثرہ امریکن پاکستانی خااندان نے پولیس رپورٹ درج کرا دی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تو اسے سنگین جرم میں ملوث ہونے کے الزام کا سامنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :