ٹنڈومحمدخان ،جشنِ آزادی معرکہ حق کے موقع پر حق سچ فلاحی تنظیم کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا

پیر 11 اگست 2025 17:43

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) حق سچ فلاحی تنظیم کی جانب سے جشنِ آزادی معرکہ حق کی خوشی میں ریلی نکالی گئی، سرہندی ہاؤس سے پریس کلب ٹنڈومحمدخان تک نکالی جانے والی ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوران ریلی پورا علاقہ پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل کے میمبر پیر ثاقب جان سرہندی ،پءر عاقب جان سرہندی ،آصف شیرازی سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جشنِ آزادی معرکہ حق ایک تہوار سے کم نہیں ہے، جشنِ آزادی کا دن شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی صلاحیتوں اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے زریعے دشمن ملک کا غرور چند گھنٹوں میں ملیا میٹ کردیا، ہمیں اپنی پاک افواج پر فخر ہے ،اس موقع پر پاکستان اور پاک افواج سے ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر اظہارِ یکجہتی کا ثبوت پیش کیا۔\378