پی ٹی آئی رہنما اعجازچوہدری کی سزا کیخلاف اپیل، فریقین کو نوٹس جاری

پیر 11 اگست 2025 17:51

پی ٹی آئی رہنما اعجازچوہدری کی سزا کیخلاف اپیل، فریقین کو نوٹس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے میں دس سال قید کی سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل کو سماعت کے لیے منظور کیا۔