پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا،عبدالرزاق ڈھلوں

پیر 11 اگست 2025 17:51

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) موجودہ حکومت نے پاکستان کو ترقی کے ٹریک پر چڑھا دیا ہے اور اب پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا اس دوران اہم فیصلے کئے گئے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیساتھ ساتھ انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور آئندہ بھی پاکستان مسلم لیگ ن عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں بھی عوامی خدمت کا یہ مشن جاری رہے گا،آنیوالے دنوں میں عوام مزید ریلیف محسوس کرینگے پاکستان مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کاموں کے مخالفین بھی قائل ہیں۔