ایبٹ آباد میں دوسرا گریوٹی فلو واٹر سپلائی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

پیر 11 اگست 2025 17:51

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ایبٹ آباد میں دوسرا گریوٹی فلو واٹر سپلائی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو سابق سپیکر و رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کےسوشل میڈیا اکائونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 12 ارب روپے کی لاگت سے اس منصوبے کے تحت نواں شہر، کنج کیہال، ملکپورہ، سنٹرل اربن ایریا کے تقریباً اڑھائی لاکھ شہری صاف پانی کی فراہمی سے مستفید ہوں گے۔ یہ اہم منصوبہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے خیبرپختونخوا سٹیز امپرومنٹ پروگرام (کے پی سی آئی پی) کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے جو شہریوں کی دیرینہ ضرورت کو پورا کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔