Live Updates

کے پی کے حکومت نے بہترین طریقہ سے سیلاب سے نمٹا ، سلمان اکرم راجا

دکھ کی گھڑی میں سیاست کھیلنا کسی بھی طریقے سے جائز نہیں،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی

جمعہ 12 ستمبر 2025 11:41

کے پی کے حکومت نے بہترین طریقہ سے سیلاب سے نمٹا ، سلمان اکرم راجا
شکر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کی کرتار پور آمد پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ کے پی کے حکومت نے بہترین طریقہ سے سیلاب سے نمٹا ہے جبکہ پنجاب میں غیر آئینی اور ٹک ٹاکر حکومت متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرکے نمائش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے سیلابی علاقوں کا وزٹ کر کے دکھ ہوا ہے ۔

کرتار پور کے ملحقہ علاقے ابھی بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں درجنوں دیہات زیر آب ہیں اورحکومت کسانوں کے دکھ کا مداوا نہیں کر پا رہی سیلاب متاثرین بے یار و مددگار بیٹھے ہوئے ہیں کسان کا فی ایکڑ 70 ہزار سے ایک لاکھ تک کا نقصان ہوا مگر حکومت کی جانب سے فی ایکڑ 5 سے 10 ہزار مدد کر رہی ہے کسان کو فی ایکڑ ایک لاکھ کا خرچہ آیا لیکن حکومت کوئی ازالہ نہیں کر رہی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور تنظیم کو سیلاب متاثرین کی امداد سے روکا جا رہا ہے راشن کے تھیلے پر مریم نواز کی تصاویر کے بغیر ہم مدد نہیں کر سکتے دکھ کی گھڑی میں سیاست کھیلنا کسی بھی طریقے سے جائز نہیں انسانوں کی خوراک سے بڑھ کر جانوروں کے چارہ کی ضرورت ہے عمران خان کے حکم پر پی ٹی آئی کے کارکنان اور رہنما مشکل کی اس گھڑی میں جھک کر ایک قوم بن کر سیلاب متاثرین کی مدد کررہے ہیں سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کئی سالوں تک نہیں ہو پائے گا حکومتی امداد نظر نہیں آ رہی عوام اپنی مدد آپ کے تحت گزارہ کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

بے حس اور فسطائیت پر مبنی حکومت کا ہمیں سامنا ہے ہمارے لوگوں کو 10 دس سال نا حق سزائے دی گئیں ہم اس نظام کو نہیں مانتے یہ نظام مصنوعی ہے میڈیا کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں لیکن کوئی کسی کی ماں بیٹی کو گالیاں دے مناسب نہیں ۔۔گالیوں کا ردعمل تو آئے گا ۔یہ نظام جلد ٹکڑے ہونے والا ہی-
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات