جیکب آباد، اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا، کاروبار ٹھپ، گرمی میں شہری بے حال

پیر 11 اگست 2025 18:18

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) جیکب آباد، اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا، کاروبار ٹھپ، گرمی میں شہری بے حال۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے شدید گرمی کے موسم میں طویل اور بلا تعطل بجلی کی بندش کے باعث گھروں میں پانی کی قلت، کاروبازندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے شہریوں کے مطابق اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے طے شدہ اوقات کے علاوہ اچانک اور طویل فورس لوڈشیڈنگ بھی کی جا رہی ہے جس سے صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو صارفین خاص طور پر بچے اور بزرگ شدید گرمی میں بے حال ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش سے نہ صرف کاروبار پر برا اثر پڑ رہا ہے بلکہ تعلیمی ادارے، اسپتال اور پانی کی فراہمی کا نظام بھی متاثر ہو رہا ہے بعض علاقوں میں روزانہ 14 سے 16 گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے جس سے عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں شہریوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فورس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور جیکب آباد کے شہریوں کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔